ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوتا تھا مگر وہ مکمل نہیں ہوئے، جام کمال

حب (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے منگل کے روز حب اور وندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مصروف دن گزارا وزیراعلیٰ حب کے علاقے ساکران پہنچے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا وہاں انہوں نے سدرن بائی پاس حب کا سنگ بنیاد رکھا۔ جہاں انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10 کلومیٹرطویل بائی پاس حب سے میں آر سی ڈی روڈ تک تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا تخمینہ لاگت 331.563 ملین روپے ہے منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار، صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سدرن بائی پاس کی تعمیر حب شہر میں صنعتوں کے لیے اہم ہیاور موجود حکومت تمام اہم منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے حب شہر اور ساکران کے لوگوں کو سہولت ملے گی۔ وزیراعلی نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ سڑک بنانے سے ترقی نہیں آتی انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے بننے سے لوگوں کو فایدہ ملتا ہے اور ترقی آتی ہے ہم بلوچستان میں چھوٹے چھوٹے کاموں میگاپروجیکٹس پر بھی کام ہو رہا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوتا تھا مگر وہ مکمل نہیں ہوئے لیکن ہم جو منصوبے لا رہے ہیں انہیں مکمل بھی کر رہے ہیں۔ تقریب میں قبائلی و علاقائی معتبرین سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت بھی کی۔ بعد ازاں وزیراعلی نے وندر ڈیم منصوبے کا بھی باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر سینیٹر دنیش کمار، صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی بھی موجود تھے۔ منصوبے سے متعلق محکمہ آبپاشی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ 15230.76 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور یہ منصوبہ چار سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور اس پراجیکٹ سے دس ہزار ایکڑ زرعی رقبے کی آبپاشی ہوگی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور وندر ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں دس ہزار ایکڑ اراضی کے پانی دستیاب ہوگااور ڈیم کی تعمیر سے علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے اس منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔لیکن موجودہ صوبائی حکومت زرعی پیداوار میں اضافے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے