وزیراعلی بلوچستان نے وندر ڈیم منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلی بلوچستان نے وندر ڈیم منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیااس موقع پر صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ، صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی، سینیٹر دنیش کمار اور سیکرٹری اریگیشن علی اکبر بلوچ سمیت دیگر اعلی حکام موجود۔تھے۔ وزیراعلی کو محکمہ آبپاشی کے حکام کی وندر ڈیم پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ منصوبہ 15230.76ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے جو چار سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وندر ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شرکاء خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وندر ڈیم کی تعمیر سے دس ہزار ایکڑ زرعی رقبے کی آبپاشی ہوگی اور اس منصوبے سے وندر ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں دس ہزار ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ڈیم کی تکمیل سے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار کے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔