کوئٹہ، بلوچستان بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا پہلی تینوں پوزیشنز بی آر سی لورالائی کے طلبا ء نے حاصل کیں میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 91فیصد سے زائد رہا،چیئر مین بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر محمد یوسف بلوچ، کنٹرولر بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ اور سیکرٹری بورڈ حاجی عبدالقادر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سا ل نہم اور دہم جماعت کے امتحانات میں کل 128338طلباء نے حصہ لیا ان میں جماعت نہم کے 59750طلباء شریک ہوئے جن میں سے 51779کامیاب قرار پائے جماعت نہم میں کامیابی کا تناسب 86.66فیصد رہا اسی طرح جماعت دہم کے امتحانات میں کل 68588طلباء شریک ہوئے جن میں سے 62640کامیاب ہوئے رواں سال کامیابی کا تناسب 91.33فیصد رہا انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن بی آر سی لورالائی کے شبیر احمد نے 1049نمبر لیکر حاصل کی اسی طرح بی آر سی لورالائی کے ہی محمدفرخ 1048نمبر لیکر دوسرے اور بیث خان 1043نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کی وباء کی وجہ سے 2020میں ملک بھر میں امتحانات منسوخ ہوئے تھے جن طلبا نے نہم جماعت کے امتحانات کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے نہیں دئیے تھے انہیں جماعت دہم کے امتحانات کے تناسب سے مارکس دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ وہ واحد بورڈ کے جس نے نہ صرف کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میٹرک کے امتحانات لئے بلکہ نتائج بھی مرتب کرنے میں پہل کیانہوں نے کامیاب ہونے والے طلبا ؤ مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا