حکومت دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے بلاتفریق اقدامات اٹھارہی ہے، میرضیا اللہ لانگو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کی قیادت پر اعتمادکااظہار کرتے ہوئے پروٹوکول آفیسر ہوم منسٹر انجینئر ریاض لانگو کی سربراہی میں قبائلی رہنما نہال خان جتک اپنے برادری اورساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیارکیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلی جام کمال عالیانی اوروزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو کی قیادت میں حکومت دن رات عوامی مسائل کے حل کے لیے بلاتفریق اقدامات اٹھارہی ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے لیکن پورے صوبے میں تمام اضلاع یکساں طورپرترقیاتی فنڈز فراہم کررہے ہیں عوام جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ضلع قلات سمیت پورے صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی ناقابل شکست بن چکی ہے اورآنے والے دورمیں مستردقوتیں پھر سے مستردہوجائیں گے ہم آنے والے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اورامید ہے کہ بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کریں گے ہم شمولیت اختیارکرنے قبائلی رہنما نہال خان جتک اوراس کی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اورانہیں پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کرنے کے لیے خوش آمدید کرتے ہیں قبائلی رہنما نہال خان جتک اوران کے ساتھیوں نے کہاکہ ہم سابق وزیرخزانہ بلوچستان میرخالدخان لانگواوروزیرداخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگونے بلاتفریق عوامی خدمت کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جولائق تحسین ہے ان کی عوام اورعلاقہ دوست اقدامات سے متاثرہوکر پارٹی میں شمولیت اختیارکیے ہیں۔