کارکنان کل کے شمولیتی تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کریں ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کے زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ اور شمولیتی جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،نائب صدر شیخ بلال مندوخیل،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین، رابطہ سیکرٹری علی جان ہزارہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فقید المثال استقبال اور شمولیتی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس نے متفقہ طور شمولیتی تقریب کے تمام انتظامات صوبائی تنظیم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا، صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے تمام عہدیداروں اور کارکنان کو ہدایات جاری کہ وہ کل کے شمولیتی تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کاہ کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت نئے شمولیت کرنے والے قدآور سیاسی و قبائلی شخصیات کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر جیالہ نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات کو دل کے گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، قدآور شخصیات کی شمولیت سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کو پاکستان پیپلزپارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی پورے پاکستان سے کامیابی حاصل کریں گی۔ اجلاس میں سینئر رہنماؤں حاجی اشرف کاکڑ، میر نصراللہ رونجھو، سردارزادہ میر عمران جتک، قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری، رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ، ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی، کوئٹہ ڈویژن کے قائم مقام جنرل سیکرٹری میر نصیب اللہ شاہوانی، اطلاعات سیکرٹری میر صوبدار جتک، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک ولی محمد وردگ، نصیر آباد ڈویژن کے اطلاعات سیکرٹری خالد دھرپالی، پیپلز یوتھ ونگ بلوچستان کے صدر میر ثنا اللہ جتک، جنرل سیکرٹری عین الدین کاکڑ، اطلاعات سیکرٹری سفر ندیم زہری، پیپلز اقلیتی ونگ بلوچستان کے صدر جعفر جارج، پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کے صدر شاہجہان گجر،سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صدر اشفاق بلوچ اطلاعات سیکرٹری میر بابل بنگلزئی، سینئر نائب صدر شہزاد شاہوانیز سپورٹس ونگ بلوچستان کے صدر شہزادہ خان کاکڑ، سینیئر نائب صدر ایڈووکیٹ سید شہباز سعید،ضلع قلات کے صدر ملک عصمت کھیازئی،ضلع خاران کے صدر شیرباز ساسولی، سینئر رہنما ملک حمید کاکڑ، ربانی خلجی، سردار سرور سلمانخیل صوبائی کونسل ممبر در محمد ہزارہ، اختر شاہ مندوخیل، سمیع بڑیچ، امتیاز جتک، حنیف کاکڑ، کاظم علی، نیک محمد لانگو ظفراللہ پیرزادہ، عصمت اللہ کاکڑ، و دیگر بھی شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے