بروقت سنجیدہ فیصلوں سے ہی اداروں کے پیچیدہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ دنیا میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہوتا ہے لہٰذا ہمارے بروقت سنجیدہ فیصلوں سے ہی اداروں کے پیچیدہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی پائیدار ترقی کو سچی بنیاد فراہم کرنے کیلئے ہمیں جدید علم پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا ہوگا. یہ بات انہوں نے جمعہ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں وویمن یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کئی. بریفنگ کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر شاہنواز علی بھی موجود تھے. وویمن یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی امور، زیر تعمیر تعمیراتی کام کی رفتار، صحت مند تعلیمی ماحول کا فروغ اور میرٹ کو برقرار رکھنے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے میں میرٹ کو برقرار رکھنے اور حق کو حقدار تک پہنچانے میں اداروں کا کلیدی کردار ہے. گورنر ظہور آغا نے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور ان کی پوری ٹیم پر زور دیا کہ وہ ادارے کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں تاکہ حق کو حقدار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو سکیں. یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگرچہ وویمن یونیورسٹی کے امور ومعاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائے. انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے