بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، سر دار یار محمد رند

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پا کستان تحریک انصاف کے پار لیمانی لیڈ سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ مودی سرکار 2 برس قبل 5 اگست 2019 سے مقبوضہ وجموں کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کویوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے پاکستا ن اور بلوچستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑ ا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے