مظلوم کشمیریوں پرجاری ظلم وبربریت بند کیا جائے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیرپی ایچ ای/واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کا کوئی بھی شخص چین سے نہیں بیٹھے گاپاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کے رہے گاپاکستان قوم مظلوم کشمیری بھائی کے شانہ بشانہ کھڑے ہے بھارت اگست 2019 کا اقدام واپس لے اور مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پرجاری ظلم وبربریت بند کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بھارت سرکار اور بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے،مودی سرکار نے 2 برس قبل 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے،متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،کشمیر کی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد 12ہزار سے زیادہ کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے،عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کریے،پاکستا ن ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑ ا ہے،بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،عالمی رہنماوں کی خاموشی ہندوستان کوکشمیر پر غیرقانونی قبضے اور مظالم کو جاری رکھنے کا جواز فراہم کررہا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی سرکاری اور بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم وبربریت کانوٹس لیکربھارت کو عالمی دہشت ملک قرار دے کرکے ان سے تمام سفارتی تعلقات ختم کیا جائے صوبائی وزیر نے کہاکہ آج پاکستان سمیت مختلف ممالک میں مظلوم کشمیریوں پر جاری ظلم کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں اور بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ہے دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے بی اے پی ضلع ہرنائی کے صدر حاجی ملک غلام جان ترین، جنرل سیکرٹری گلاب نور خان کاکڑ کی قیادت میں ضلع ہرنائی کے لیویز امیدواروں کی ایک وفد نے ملاقات کی اور صوبائی وزیر کو ضلع ہرنائی لیویز اسامیوں پر ٹیسٹ،انٹرویوز مکمل ہونے کے بعد تعیناتی کے آرڈرز جاری کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت بلوچستان میں میرٹ پر بیروزگار افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات کررہے ہیں انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ سے ملاقات کرکے لیویزامیدواروں کا مسئلہ جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے