محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شیخ رشید

اسلام آباد (گرین گوادرنیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر سول آرمڈ فورسز تعینات کریں گے تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کری انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائینگی۔ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا۔ دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے