بنگلہ دیش، شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد ہلاک

بنگلا دیش: بنگلا دیش کے شہر شب گنج میں دریاکنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دلہا زخمی ہوگیا۔ماہرین کا کہناہے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات کاسبب ہے۔بنگلا دیش کو ان دنوں مون سون کے شدید طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بنگلا دیش میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ایک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں آسمانی بجلی گرنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ مئی میں ایک ہی دن میں 82 لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے