خواتین کرکٹرز نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ویمن ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں نے کوئٹہ میں ملاقات کی گورنر ہاوس کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان۔ گورنربلوچستان سید ظہور آغا۔ سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان عمرام گچکی بھی موجود تھے صدر مملکت نے ٹورنامنٹ کو ویمن امپاورمنٹ اور ملک میں صحتمند سرگرمیوں کے فروغ کی سمت اہم پیش رفت قرار دیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ایونٹس سے صحتمند مقابلہ کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔خواتین کرکٹرز نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ویمن کرکٹرز نے ملاقات میں کرکٹ لیگ کے انعقاد پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے