کوئٹہ، صدرپاکستان کا ائیرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

کوئٹہ: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ بدھ کو ائیرپورٹ روڈ اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اورصدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسپورٹس کمپلکس میں قائم فٹبال کورٹ، جوگنگ ٹریک، فٹنس جیم، اسکواش کورٹ اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور گہری دلچسپی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت بلوچستان کے اقدامات انتہائی خوش آئند ہیں یہ منصوبہ کھیلوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے