صوبائی حکومت کو عوام اور صوبے سے سروکار نہیں۔،نیشنل پارٹی

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکایت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جب بلوچستان کے اختیارات کو بالائے طاق رکھ کر کوسٹل ڈویلپمینٹ اتھارٹی کے قیام اور جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان خاموش تماشائی کا کرادر ادا کرتے ہیں تو پی سی بی بھی بلوچستان کو گھاس نہیں ڈالے گا۔اس وقت سی پیک کا محور گودار سمیت پورا مکران بجلی و پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔مکران کے عوام سراپا احتجاج ہے۔لیکن صوبائی حکومت نہ وفاقی حکومت سے بجلی کا مسلہ حل کرنے میں کرادر ادا کررہا ہے اور نہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے اقدام کررہا ہے۔دوسری طرف گرین بیلٹ کی زرخیز زمین بھی صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ بنجر ہونے جارہی ہے۔پٹ فیڈر کیرتھر کینال اور انکی ذیلی برانچوں میں پانی کی کمی نے زراعت سے وابستہ عوام کو معاشی بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے۔لیکن صوبائی حکومت کو تو عوام اور صوبے سے سروکار نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی ناقص بصیرت اور کارکردگی کے بدولت بلوچستان میں پھر سے بدامنی کی لہر ابھر رہی ہے۔ہر ضلع سے عوام دشمن عناصر پھر سے امن وامان کو متاثر کررہے ہیں۔پنجگور میں گزشتہ روز معصوم بچے کو جس بیدردی سے قتل کیا گیا وہ لرزہ خیز ہے چاغی میں بھی طالب عالم کو درندگی کے ساتھ قتل کیا گیا۔لیکن صوبائی حکومت صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے