دالبندین، موبائل سروس کی ناقص صورتحال، صارفین پریشان

دالبندین:دالبندین سمیت ضلع بھر میں تمام نجی موبائل کمپنیز کے نیٹ ورک اور ڈیٹا سروس انتہائی ناقص صارفین پریشان تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں تمام موبائل نیٹ ورکز کی سروس انتہائی ناقص ہے ایک نمبر کو دو تین دفعہ ڈائل کرنے کے بعد بمشکل رابطہ ہوجاتا ہے اور اکثر بیشتر نمبر آن ہونے کے باوجود بند جواب آتا ہے تمام نیٹ ورکس کی سروس، انتہائی ناکارہ ہوچکے ہیں رابطہ تو دور کی بات ہے اب ڈیٹا کسی کام کا بھی نہیں ہے ڈیٹا سروس مکمل طور غیر معیاری ہوچکی ہے کسی بھی نیٹ ورک کا ڈیٹا اپنی صارف کو معیار کے مطابق سروس فراہم نہیں دے پارہا ہے تمام موبائل نیٹ ورک کے صارفین نے موبائل کمپنیز کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے دنیا اس وقت ٹیکنالوجی کے ساتھ کھیل رہی ہے ہم آج بھی ایک کال ملانے کے لئے پانچ دفعہ نمبرملاتے ہیں تب بھی بات نہ ہو پاتی ہے دوسری جانب انٹرنیٹ سروس روز بروز فاسٹ ہوتا جارہا ہے مگر ہمارے پاس 4جی اور تھری جی برائے نام کام کررہی ہیں صرف موبائل اسکرین پر تھری جی اور فور جی کے نشانات نظر آتے ہیں مگر ڈیٹا سروس کام نہیں کررہا ہے صارفین نے مطالبہ کیا ہے چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں تمام موبائل نیٹ ورکس اپنی فون کال اور ڈیٹا سروسز کو درست کرے جس سے صارفین سخت پریشانی سے دوچار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے