کورکمانڈر بلوچستان کا آئی جی ایف سی (ساؤتھ) کے ہمراہ خاران میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے ان کے نواسے کی وفات پر تعزیت کا اظہار

خاران(گرین گوادر نیوز)کورکمانڈر بلوچستان کا آئی جی ایف سی (ساؤتھ) کے ہمراہ خاران میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے ان کے نواسے کی وفات پر تعزیت کا اظہار، آرمی چیف کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی دیا کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آئی جی ایف سی (ساؤتھ) میجر جنرل ایمن بلال، جی او سی 33 ڈویڑن میجر جنرل آصف کے ہمراہ سابق کورکمانڈر وسابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی نواسے کی روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے پر خاران قادر آباد اکر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے تعزیت کا اظہار کیا، کمانڈر 12کور جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی طرف سے جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو نواسے کی وفات پر تعزیت کا پیغام دیا اس موقع پر علاقائی عمائدین سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی، نواب زادہ امیر شہریار نوشیروانی ودیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے