ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کررہی ہے : مہوش حیات
کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا ملک میں قوانین موجود ہیں۔ ہمیں ان قوانین کے نفاذ کو زیادہ سخت اور متاثرہ افراد کے لیے کم تکلیف دہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں عدالتی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہمارے ملک میں عدالتی نظام خطرناک، غیر موثر اور فرسودہ ہے۔
ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کے بارے میں سوال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بتائے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے کیا کررہی ہے۔
ادکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملک میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے جنسی اور صنفی تشدد کے بارے میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہیش ٹیگز اور نعروں کا وقت ختم ہوچکا۔ اداکارہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت بتائے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے کیا کرنے جارہی ہے۔