دن کے اوقات کارمیں ایران کی جانب سے فراہم کردہ 10میگاواٹ بجلی کو مکران ڈویژن میں موجود تمام گرڈاسٹیشنوں کی پروٹیکشن سسٹم کو Intactکرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے تاکہ ڈائریکٹ کرنٹ سپلائی کی موجودگی کو یقینی بنائی جاسکے، ترجما ن کیسکو

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے دن کے اوقات کارمیں بجلی کے کوٹہ میں کمی کرکے 10 میگا واٹ کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس دوران اضافی لوڈشیڈنگ کرناپڑتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ دن کے اوقات کارمیں ایران کی جانب سے فراہم کردہ 10میگاواٹ بجلی کو مکران ڈویژن میں موجود تمام گرڈاسٹیشنوں کی پروٹیکشن سسٹم کو Intactکرنے کیلئے استعمال کیاجاتاہے تاکہ ڈائریکٹ کرنٹ سپلائی کی موجودگی کو یقینی بنائی جاسکے اور گرڈاسٹیشنوں میں موجود تمام قیمتی برقی تنصیبات اور آلات کسی بھی قسم کے شارٹ سرکٹ انڈریا اوورولٹیج کی صورت میں محفوظ ہوں اور بجلی کانظام بہتر طورپرچل سکے۔ ترجمان نے مزیدکہاکہ دن کے اوقات کارمیں ایرانی حکام کی جانب سے مختص کرد ہ کوٹہ(10میگاواٹ) سے تجاوز کرنے کی صورت میں ایران سے بجلی بند ہوجاتی ہے اور نتیجتاً گرڈاسٹیشنوں کاحفاظتی نظام بھی متاثرہوتاہے۔کیسکوترجمان نے کہاکہ رات کے وقت ایران کی جانب سے 80 میگاواٹ سے لیکر 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے جسکے بعد اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کی جاتی ہے تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرپیش آنے والی زحمت پر مکران کے تمام صارفین سے معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے