فیاض الحسن چوہان کا ایک وفاقی وزیرکے دماغ میں ”بھوسہ“ بھرا ہونے کاانکشاف حیران کن ہے: حافظ حسین احمد

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات صوبہ پنجاب عزیزی فیاض الحسن چوہان نے ایک وفاقی وزیر کے دماغ میں ”بھوسہ“ بھرے ہونے کا انکشاف کرکے نہ صرف ہمیں حیران و پریشان کردیابلکہ اس حوالے سے ہماری معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔

جمعرات کو اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وفاقی وزراء کی اکثریت کے اوپر کا ”چمبر“ بلکل خالی ہے لیکن وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے تازہ انکشافات جوکہ سچی اودھم مصدقہ ہوگی کہ بعض وفاقی وزراء کے اوپر والے ”چمبر“ کے خالی ہونے کی باوثوق تشخیص کی، انہوں نے کہا کہ یہ ”سائنس اور ٹیکنالوجی‘‘ کا ہی کمال لگتاہے کہ ”بھوسے“ کے بل بوتے پر فلکیات کی گتھیاں سلجھائی جاتی رہی،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی زیرک سیاست دان ہیں اور یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ ان کی سیاسی تربیت کا آغاز ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہوا، انہوں نے کہا توقع ہے کہ وہ اسی انداز سے وفاقی دماغوں کا پوسٹ مارٹم جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے