قاسم خان سوری کی جانب سے پو لنگ اسٹیشن کا دورہ کر نے پر پا کستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کار کناں آمنے سامنے آگئے

کوئٹہ :آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے پو لنگ اسٹیشن کا دورہ کر نے پر پا کستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کار کناں آمنے سامنے آگئے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے با زی کی گئی اتوار کو کوئٹہ کے پا ک گرلز ہائی اسکو ل میں قائم پو لنگ اسٹیشن پر جوں ہی پی ٹی آئی کے رہنماء ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پہنچے تو پا کستان پیپلز پارٹی کے کار کنوں کی جانب سے شدید احتجا ج کیا گیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے گئے اس اثناء میں پی ٹی آئی کے کار کنوں کی جانب سے بھی شدید نعرہ با زی کی گئی تاہم بعد میں قاسم خان سوری پو لنگ اسٹیشن سے واپس چلے گئے اس موقع پر پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلا عات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی انتہائی اہمیت کے حامل کشمیر کے الیکشن میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں قاسم سوری نے حکومتی مشینری کے ہمراہ پی ٹی آئی امیدوار کے لئے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہاکہ قاسم سوری نے ووٹرز کو ہراساں کرنے کی بھی کوشش کی سرکاری مشینری کے ساتھ کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن پر قاسم سوری کی موجودگی اور اثرانداز ہونے کوشش الیکشن کمیشن کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے جس پر کا روائی کی جا نی چاہیے۔دو سری جانب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مو قف اختیار کیا ہے کہ پا رٹی کے الیکشن کیمپ کا کوئی بھی دورہ کر سکتا ہے اس میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکام کو واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیاگیا ہے ڈپٹی اسپیکر کی آمد پر اپو زیشن جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے تھے تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے