صفائی مہم کا مقصد کوئٹہ شہر کوصاف ستھر ا رکھنا ہے،نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی،ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹر و پولیٹن سہرال خان لونی اور محکمہ بلد یات حکومت بلوچستان کے آفسیران وہلکاران کے ہمرہ اچانک کوئٹہ شہرکی صفائی کے حوالے سے مختلف روڈز مارکیٹوں گلہوں اور محلوں کادورہ کیا جوکہ مسلسل تین ملک کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر جار ی رہا جن میں نواں کلی سرکی روڈ،لیاقت بازار،سر یاب روڈ،سبزل روڈ،گو المنڈ ی چوک، پشتو ن آباد، خروٹ آباد،لو ڈکا رپنر سر یا ب روڈ،ہو سرھاب،ائیر پورٹ روڈ،کواری روڈ، بروری روڈ،ارباب کرم خان روڈ،جناح روڈ،شاوکشاہ روڈ،پرنس روڈ اور دیگر علاقوں شامل تھے۔صفائی مہم کے دوران صوبائی مشیر بلدیات نواب زادہ گہر ام بگٹی نے کہاکہ اب وہ دور گیا جب ملازم تنخواہیں لے کر گھر میں آرام سے بیٹھتے تھے۔ اور اب کوئٹہ شہر کے تمام ملازمین صفائی کے حوالے سے اپنی اپنی ڈیوٹی لازمی کرینگے اور کو ڑاکرکٹ پھینکنے والے تمام شہر یوں کی زمہ داری ہے کہ وہ صوبائی درالحکومت کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صفائی مہم کا مقصد کوئٹہ شہر کوصاف ستھر ا رکھنا ہے۔ اس مہم کے دوران نہ صرف شہر کی صفائی جاری ہے بلکہ کوڑاکرکٹ پھیلا نے والے عناصر کو جرمانے بھی عائد کے جارہے ہیں صفائی مہم کی نگرانی کیلئے محکمہ بلدیات کے مختلف ٹیموں کی نگرانی صوبائی وزیر بلدیات نواب زادہ گرام بگٹی کے ساتھ ساتھ محکمہ بلدیات کے اعلیٰ آفسیران خودکرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران معمول کے صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ مختلف سڑکوں اور مارکیٹوں میں بھی صفائی کا خصوصی عمل جاری کرینگے جبکہ شہرکے مختلف جگہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھہر ؤں کو ہٹا نے کیلئے مشنہری اور عملہ تعینات کیاگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے