حب گڈانی کے پلاٹ نمبر 91 پر گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے 3 محنت کش زخمی

حب (گرین گوادرنیوز) شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 91 پر گیس کی پائپ لائن پھٹنے سے تین محنت کش زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق شب بریکنگ یارڈ گڈانی کے پلاٹ نمبر 91 پرگیس کی پائپ پھٹنے سے تین مزدورمحمد علی۔پیار علی اور ظفر اللہ زخمی ہوگئے پلاٹ انتظامیہ کے مطابق ناکارہ بحری جہاز کو کٹائی کے لیے گیس کا ہیڈر پھٹنے سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے جو گراونڈ میں کام کر رہے تھے زخمیوں کو آر ایچ سی شیخ آباد میں ابتدائی طبی امداد کی فر اہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے پلاٹ انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے