عید کے موقع پر مستحق افراد کے ساتھ تعاون کرنا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خدمات قابل دید ہے ، حاجی محمد خان لہڑی
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اگر بلوچستا ن میں حکومت کے ساتھ غیر سرکاری تنظیمیں تعاو ن کریں تو بلوچستان میں بے روزگاری غربت اور پسماندگی ختم ہو جائے گی مذہبی تہواروں اور عید کے موقع پر مستحق افراد کے ساتھ تعاون کرنا خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خدمات قابل دید ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مستحق افراد میں عید الضحیٰ کے کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ستی ناظم محمد رحیم کاکڑ‘کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند‘سنیئر صحافی رضاء الرحمن‘عرفان سعید‘روبینہ شاہ‘طاہر بڑیچ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا‘ صوبائی وزیر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ اس وقت صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور صوبائی حکو مت بھی ہر مشکل مرحلے میں غریب اور مستحق افراد کیلئے اقدامات اٹھار ہے ہیں آج ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے جس طرح عید الضحیٰ کے موقع پر مستحق اور غریب افراد کیلئے جو امداد اور تعاون کیا یہ قابل ستائش ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ طورپربلوچستان سے بے روزگاری کاخاتمہ کریں تو ہم بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے اس موقع پر صحافیو ں پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند‘سنیئر صحافی رضاء الرحمن‘عرفان سعیدنے کہا کہ کرونا کی صورتحال کے باعث روزگار کے مواقع کم ہوئے اور کم آمدن والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوئے غیر سرکاری تنظیموں نے جس طرح کم آمد ن افراد کے ساتھ جو تعاون کیا وہ قابل ستائش ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ جلد کوئٹہ میں شہید عثمان خان کاکڑ کے نام سے 10ایمبولینس سروس کوئٹہ سے کراچی تک شروع کرینگے جو غریب اور لاچار مریضوں کی مزید علاج و معالجے کیلئے کراچی منتقل کر سکے اخر میں چھپا ایمبولنس کے ورکروں اور غرباء میں عید کے کپڑتے تقسیم کیئے گئے۔