بلوچستان سے کئی قبائلی شخصیات ن لیگ میں شمولیت کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی مزید مستحکم ہو رہی ہے بڑے قبائلی و سیاسی نام مسلم لیگ (ن)کا حصہ بننے جارہے ہیں بلوچستان میں پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن)کا گڑھ تھا اب بھی اہل بلوچستان کا دل میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کیساتھ دھڑکتا ہے اور مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہو رہی کہ آنے والے وقت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جہد اور بلوچستان سے متعلق واضح موقف کے باعث بلوچستان کی بڑی سیاسی قبائلی شخصیات پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ پر یکجا ہو رہی ہیں اور اب سب مل کر بلوچستان کے مسائل کے حل ترقی و خوشحالی کے لئے جدوجہد کو اس کی منزل تک پہنچائیں گے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس امر کا بخوبی علم رکھتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن)ہی ان کے مسائل کو حل کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ پارٹی بھرپور معاونت کررہے ہیں اور پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور مستحکم ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے