حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے شعوری کا وشیں کر رہی ہے، ظہور احمد آغا
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جسطرح ہمارے مسائل اجتماعی ہیں تو ان کا حل بھی اجتماعی ہونا چاہیے. ملک قوم کے اجتماعی مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے سے ہی روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ اور آئی ایس ایف کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے شعوری کاوشیں کر رہی ہے. اس کے علاوہ ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی
