ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا احتیاط نہ کی گئی تو سمارٹ لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ :کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ شہریوں کی بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ ا یس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے کے باعث کورونا کیسوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ویکسینیشن کرائیں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں۔پابندیوں سے بچنا ہے تو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو سمارٹ لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے