ایران سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، کیسکو
کوئٹہ :کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوں کوبجلی فراہم کرنے والی 132KVجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور دن بدن صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے اوراس سلسلے میں ایران کی جانب سے دن کے اوقات کارمیں بجلی کی مزید فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آرہی ہے اب دن کے اوقات کارمیں صرف پانچ گھنٹہ کیلئے بجلی کے کوٹہ میں کمی کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے اضافی لوڈشیڈنگ ناگزیر ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ آہستہ آہستہ صورتحال معمول پر آرہی ہے اورتوقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال بہت جلد مکمل طورپر بحال ہو جائے گی۔ تاہم اِس دوران کیسکونے ایران سے بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے مکران کے تمام صارفین سے معذرت کی ہے۔