کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ڈی سی یا ایس پی کی ٹانگیں توڑ سکے، جام کمال
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلم بھوتانی کا رکن قومی اسمبلی ہوتے ہوئے سرکای افسران کی ٹانگیں توڑنے کا بیان دینا عجیب ہے، کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ ڈی سی یا ایس پی کی ٹانگیں توڑ سکے، یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کے ایک بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اسلم بھوتانی صاحب چاہے جام کمال ہو یا نہ ہو کسی کی ہمت نہیں کہ سرکاری ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کی ٹانگیں توڑ سکے ڈی سی اور ایس پی کو اپنے علاقوں میں کسی سے پوچھ کر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی یا آپکی ذاتی ریاست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی ہوتے ہوئے انکا ایسی بات کرنا عجیب ہے۔وزیراعلیٰ نے گوادرشہر کو گوادر پورٹ سے پانی فراہمی کے عمل کو بھی سراہا