شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا : شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کرپٹ گروہ روز نئی آڑھ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے، اب جوابدہی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے قومی ایئر لائن خسارے میں جبکہ ان کی ذاتی ایئر لائن منافعے میں رہی،

شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مال بنایا۔

بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے، 637 ملین روپے سے زائد کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے