جو لوگ بھارت سے منسلک ہیں ان جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے بات چیت نہیں ہوگی، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب بھارت سے منسلک جلا وطن بلوچ رہنماؤں کے بات چیت نہ کرنے کے بیان سے کشمیر کی آزادی کی ز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ریاست مدینہ کے دعویدار زراعت بڑھائیں اور غربت مٹائیں، ملک میں مزدور کی دیہاڑی، ہنر بڑھانے، گوادر کو پانی فراہم کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات دینے کی ضرورت ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ بھارت سے منسلک ہیں ان جلاوطن بلوچ رہنماؤں سے بات چیت نہیں ہوگی اس بیان سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا کیونکہ بھارت بھی کشمیر کی آزادی کو پاکستان کے ساتھ روابط ختم کرنے سے منسلک کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار زراعت بڑھائیں غربت بچائیں، ڈالر گرائیں تجارت بڑھائیں، روزگار دلا کر معیشت بچائیں، ڈیم بنا کر ترقی کروائیں سولین کی پنشن بڑھائیں ججوں کی تنخواہ نہیں مزدور کی دیہاڑی بڑھائیں انہوں نے کہا کہ رسمی تعلیم کی
بجائے ہنر بڑھایا جائے سی پیک کا اچار نہیں بلکہ گواد ر کو پانی اور بنیادی سہولیات دی جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے