پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستی کا خوبصورت رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
اسلام آباد:پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ قائم ہے ان خیالات کا اظہارسینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کی کنوینرسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات میں کیا ملاقات میں ملکی و غیر ملکی حالات و واقعات سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے نیپالی حکومت اور عوام کی پاکستان سے محبت اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی قرابت داری اور دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دوستی کا خوبصورت رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پسند اور جمہوری ملک ہے یہاں تعیناتی کے دوران یہ احساس ہوتا ہے کہ اپنے ہی ملک میں ہیں یہاں کے لوگ امن پسند،ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں نیپالی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت آج پاکستان میں امن و امان قائم ہو ا ہے پی ٹی آئی کے سینیٹر گردیپ سنگھ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔