کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے ضلع کوہلو میں 11 بے گناہ مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت کش عوام کو نشانہ بنانا امن اور ترقی کے دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور روزگار کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف آئینی طریقے سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل دے۔
چمالنگ میں 11 مزدوروں کا قتل انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
