خضدار میں تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، آغا شکیل احمد خضداری

خضدار : بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کے صدر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضداری نے کہا ہے کہ خضدار میں تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں خضدار شہر ایک ایسے مقام پر واقع ہے کہ جس سے اسے مرکزیت اور جنکشن کی حیثیت مل چکی ہے مختلف قومی شاہراہیں خضدار کو لنک کر رہی ہیں آمد ورفت کے ساتھ ساتھ تجارت اور کاروبارکو بھی خضدار میں آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے خضدار میں بڑے شہروں کے طرزکے سوئیٹس بیکرزاینڈ پیزہ سینٹر اور اس کیلئے کوکنگ کارخانے بن رہے ہیں اور شہریوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر کوالٹی کی چیزیں بنائی جارہی ہیں جو کہ حوصلہ افزا پیش رفت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزآغا شہباز خان درانی مارکیٹ خضدارمیں ڈولفن سوئیٹس ایند بیکرز و پیزہ سینٹر کے کارخانے کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی اے پی کے رہنماء میر محمد آصف جمالدینی بی اے پی خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی عتیق الرحمن ساجدی سردار بلند خان غلامانی سکندرہنینا محمد یونس گنگو بلال احمد عبدالوہاب عمرانی سمیت دیگر موجو دتھے۔ جب کہ ڈولفن سوئیٹس بیکرز کے اونرزو پروپرائیٹرزنانک کماروجے کمار انیل کماراجیت کمار و دیگر موجو دتھے۔ اس سے قبل آغا شکیل احمد خضداری نے فیتہ کاٹ کر ڈولفن بیکرز و پیزہ شاپ کارخانے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس افتتاح کا کا کیک بھی کاٹا۔ڈولفن سوئٹس اینڈ بیکرزو اس کے کارخانے میں بیکری آئٹمز بسکٹ مٹھائی، مختلف اقسام کے کیک،فاسٹ فوڈ آئٹمز، پیزا سینڈوچ رول اسپرنگ رول پیسٹری سمیت دیگر ذائقے دار اشیاء تیار کیئے جائیں گے اور دستیاب ہونگے۔۔بلوچستان عوامی پارٹی خضدا رکے صدر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد خضدار ی کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ ملازمت کی بجائے کاروبار اور تجارت میں برکت بھی ہے اور فائدہ بھی جب کہ اس سے پورے شہر کو فائدہ پہنچتا ہے اور غربت و بے روزگاری میں کمی واقعہ ہوتی ہے خضدار میں تجارت کی حوصلہ افزائی کی بے حد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ خضدار اب بڑے شہروں کی حیثیت کا حامل بن چکا ہے جہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں شہری ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کی بجائے اپنے دائرہ کار میں رہ کر مختلف شعبے اور اشیاء کے کار وبار میں حصہ لیں تو اس سے انہیں بے حد فائدہ پہنچے گا۔ ڈولفن بیکرز اور پیزہ سینٹر اور اس کا اپنا ہی کچن سینٹر و کارخانے سے عوام کو تازہ و ذائقے دار فوڈ آئٹمز کھانے کو ملیں گے۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر دعاء بھی کی گئی۔ڈولفن سوئیٹس و بیکرز کے منتظمین نے مہمانوں کا مشروبات، کیک، فاسٹ فوٹ سے تواضع بھی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے