ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ن کا اپنے آبائی علاقے ضلع شمالی ڈیرہ بگٹی کا دورہ عوامی کچہری کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان قبائلی عمائدین اور شہریوں میں گھل مل گئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چھے گھنٹے سے زائد عوامی کچہری میں بیٹھے رہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور چیف آف بگٹی اپنے ٹرائب کے متعدد قبائلی فیصلے کیےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی نظام میں باہمی بردرانہ فیصلے ہمارے بلوچستان کے روایت ہیں جس سے متعدد دشمنیاں ختم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔بلوچستان میں بلوچ پشتون قوم کے لوگ فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں بلوچستان میں فورسز کے لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ بلوچستان کے ہر محب وطن شہری اپنے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوکر فتنہ الہندوستان کو شکست دینے کے لیے مکمل پر عزم ہیں پسماندہ علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام حکومت بلوچستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں نوجوانوں کو گزشتہ دو سال میں بھرتیاں کرکے برسر روزگار کیا گیا ہےبلوچستان میں میرٹ اور صرف میرٹ کا اعلان ہی نہیں کیا اس پر مکمل عمل درآمد کے لیے تمام وسائل بروئے کار،لائے جارہے ہیں۔
قبائلی نظام میں باہمی بردرانہ فیصلے ہمارے بلوچستان کے روایت ہیں جس سے متعدد دشمنیاں ختم کرنے میں مدد ملتی ہے،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
