ایران نے بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بغیر اطلاع بند کردی

تربت (گرین گوادرنیوز) ایران نے بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بغیر اطلاع بند کردی۔ ایرانی حکومت نے جیکی گور گریڈاسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی آج منگل کی صبح اطلاع دیے بغیر بند کردی جس سے مکران کے تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور تاریکی میں ڈوب گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کی بجلی بندش کا فیصلہ زاھدان سے براہ راست کیا گیا جس کی بحالی کا ابھی تک کوئی اعلان یا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے