وزیراعظم نے گوادر کے لئے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی بہتری کے لئے مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں، صوبے کے پسماندہ جنوبی اضلاع میں 600ارب کے ترقیاتی پیکج کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ اور رخنہ ڈالنے والے صوبے کی عوام سے مخلص نہیں ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے لئے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کے کم ترقی یافتہ پسماندہ اضلاع کی بہتری پر خصوصی توجہ دی ہے صوبائی حکومت کی سفارشات پر 600ارب روپے کا ترقیاتی پیکج بھی صوبے کے 9اضلاع کو دیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں کئی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صرف اس سال 180ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں جن سے صوبے میں معاشی اور معاشرتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جن سے انکا معیار زندگی بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ بلوچستان کے لئے تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کے تحت 131منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے ایک بہتر بلوچستان ابھر کر سامنے آئیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے