پاک چین دوستی علاقائی ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، قاسم خان سوری
اسلام آباد:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ چین کی ترقی کی اصل وجہ چینی قوم ہے جو دنیا میں بھر میں ایک باصلاحیت اور قومی یکجہتی کے نام سے جانی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم چینی قوم کے اتحاد کو دنیا کی کوئی طاقت توڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ مسلسل محنت اور اتحاد قوموں کی زندگیوں میں انقلاب لاسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں فائنڈرز آف چائنا فورم کے زیر اہتمام کیمونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) اور ورلڈ پولیٹیکل پارٹیز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سوری نے کہا کہ چینی انقلاب عظیم رہنما موزئی تانگ کے وژن کی مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو سال قبل چین کے اس انقلاب نے یہ ثابت کردیا کہ پالیسی میں مستقل مزاجی سے ہمیشہ ترقی کا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی انقلاب کے سو سال ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ چین ایک عالمی معاشی اور معاشرتی طاقت بن چکا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل پورے خطے کے لیے گیم چینجر کی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی اعتماد اور دوطرفہ تعاون کے نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ تقریب 60 ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا جس سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ جہنوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی یاد میں اس تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے کیوں پاک-چین دوستی ہمالیہ سے مضبوط ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی اور سماجی شعبوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔