ژوب، پولیس کی کاروائی غیر قانونی طور پریورپ جا نے والے 3 نو جوان گر فتار
ژوب :ژوب پولیس کی کاروائی غیر قانونی طور پر براستہ ایران یورپ جا نے والے تین نو جوان گر فتار۔ پو لیس کے مطابق پیر کو پشاور ضلع صوابی کے رہائشی تین نوجوان لقمان اور ابوبکر ولد سریر احمد اور جواد الرحمن ولد ظاہر خان جو کہ غیر قانونی طور پر براستہ ایران یورپ جا رہے تھے خفیہ اطلاع پر ایس ایچ اوژوب شیرعلی مندوخیل نے رات ایک بجے کے قریب ایک مسافر بس سے تینوں نوجوانوں کو کامیابی سے بازیاب کرلیا مز ید کاروائی جا ری ہے۔