آج جس مقام پر پہنچا ہوں وہ حلقہ انتخاب کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی

سبی (گرین گوادرنیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر بلدیات رکن صوبائی اسمبلی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا ہے کہ کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان بھر میں ہفتہ صفائی کامیابی سے ہمکنار ہوا عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی میں سبی سمیت بلوچستان بھرکی میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمے داریاں پوری کریں علاقائی مسئلہ مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ بلدیات اپنے محدود وسائل میں ذمے داری کا مظاہرہ کررہا ہے بہت جلد سبی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی میر غلام عباس بوہڑ جمہوری وطن پارٹی کے نائب صدر بشیر خان باروزئی ودیگر کارکناں بھی موجود تھے قبل ازین جمہوری وطن پارٹی کے نائب صدر بشیر خان باروزئی نے سبی میں عوامی مسئلہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر بلدیات رکن صوبائی اسمبلی جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ میر گہرام خان بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھا آج جس مقام پر پہنچا ہوں وہ حلقہ انتخاب کی عوام کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں جمہوری وطن پارٹی بلارنگ ونسل عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھارہی ہے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں عوام کے درمیاں رہ کر ان کے مسائل ومشکلات کاازالہ کرے گے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے ہمارے ہاں مراعات نہیں قربانیوں اور نظریات کی سیاست ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت میں ہی جواب دینا ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں میونسپل کمیٹیاں اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی ممکن بنائیں اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنائیں بلوچستان بھر میں ہفتہ صفائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اب میونسپل کمیٹیوں کی ذمے داری ہے کہ شہر کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں صفائی نصب ایمان ہے اس سلسلے میں لاپرائی غفلت کسی صورت قبول نہیں کروں گا بہت جلد سبی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے میونسپل کمیٹیوں سمیت ملازمین کودرپیش مسائل کو حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے