شہبازشریف کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب عمران نیازی کو ہضم نہیں ہو رہا، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تبدیلی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گی۔عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کب سے پی ڈی ایم کے ختم ہونے کے دعوے کر رہی تھی، محترمہ ابھی توپی ڈی ایم کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دوسرا راؤنڈ شروع ہوا تو پوری حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے، پی ڈی ایم کے متحرک ہوتے پھر حکومتی ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں، پی ڈی ایم اپنی جگہ پر قائم دائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ پی ڈی ایم ہی آپ کو تارے بھی دکھائے گی اور اٹھاکر پاکستان سے باہر بھی پھینکے گی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پی ڈی ایم میں دوبارہ جان ڈال دی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب عمران نیازی اور ترجمانوں کو ہضم نہیں ہو رہا، تین سالوں سے قوم کی بوٹیاں نوچنے والے گدھ اپنی نوکریاں چھن جانے کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی ،آٹا چوروں کے سرغنہ سمیت سب چور لٹیرے جلد کڑے احتساب کا سامنا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے