ایم ای آر سی نے بلوچستان میں 1 مہینے کے روڈ حادثات کی فہرست جاری کردی

خضدار (گرین گوادرنیوز) ایم ای آر سی نے بلوچستان میں ایک مہینے کے حادثات کی فہرست جاری کردی۔جون میں 980 روڈ حادثات، 751 زخمی اور 14 جانیں ضائع ہوگئیں۔ سب سے زیادہ حادثات این 25 قومی شاہراہ پر ریکارڈ کیئے گئے عوام سے سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی تین شاہراہوں این 25۔ این 50۔ این 85 اور کوئٹہ اربن میں ایک مہینے کے دوران 980 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیئے گئے جن میں 751 افراد زخمی جب کہ ان حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے سب سے زیادہ حادثات این 25 شاہراہ پر رونماء ہوئے مذکورہ شاہراہ پر 622 حادثات ہوئے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل وندر میں 206 حادثات ریکارڈ کیئے گئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز بلوچستان (ایم ای آر سی) 1122 بلوچستان کی ٹیم نے کہاہے کہ بلوچستان میں زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو کرانا ابتدائی طبی امداد دینا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے اب تک بڑی تعداد میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح 1122 کی ٹیم ورکرز اپنی خدمت سرانجام دیں گے انہوں نے سفر کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ سفر کریں اپنی زندگی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا خیال رکھیں۔ اور ٹیک اور تیز رفتاری وجلد بازی سے گریز کریں۔یاد رہے کہ ایم ای آر سی نے اس سے بلوچستان کے ان تین شاہراہوں پر دو ہفتوں کے حادثات کا ریکارڈ جاری کردیا تھا جس میں سینکڑوں روڈ حادثات ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے