عثمان کا کڑ کی موت پوری قوم اور سیاسی حلقوں کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے، میر ضیاء لانگو

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ کی موت پوری قوم اور سیاسی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے صوبائی حکومت نے عثمان خان کاکڑ کے لواحقین اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن قائم کردیا ہے جو تیس دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگا، عثمان خان کاکڑ کے خاندان سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو عثمان خان کاکڑ کی رہائشگاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد انکے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی بھی انکے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ ملکی سیاست کا اہم باب تھے انکی سیاسی جدوجہد نوجوان سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل رہا ہے بلوچستان میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے عثمان خان کاکڑ کی طرح صوبے کے حقوق کی آواز بلند کی یہی وجہ ہے کہ انہیں انکی زندگی اور وفات کے بعد عوام نے والہانہ خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ نے لیویز کے لئے بھی آواز بلند کی اور جب تک لیویز فورس اور اسکے تھانے موجود ہیں اس فورس کے لئے عثمان خان کاکڑ کی کاوشوں کو یاد رکھا جائیگا انکی موت کسی جماعت، خاندان قوم نہیں بلکے پورے ملک کانقصان ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے روز اول سے عثمان خان کاکڑ کے اہلخانہ اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی انکی پارٹی اور لواحقین کے مطالبے پر ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل دو رکنی جوڈیشل کمیشن قائم کردیا گیا ہے جو تیس دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کبھی نہیں چاہے گی کہ تاریخ میں ہمار انام اس طرح لیا جائے کہ ہم نے عثمان خان کاکڑ کے لواحقین اور پارٹی کے خدشات دور نہیں کئے صوبائی حکومت عثمان کاکڑ کے خاندان اور پارٹی کے ساتھ ہرسطح پر تعاون کریگی اور یقین دلاتا ہوں کہ ہم انکے ساتھ ہیں بطور صوبائی حکومت جو بھی اقدامات ہونگے اٹھائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے