ماشکیل ، فائرنگ سے1 شخص جاں بحق

ماشکیل (گرین گوادرنیوز) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر واقع پر ماشکیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز ولد عبدالکریم قوم کبدانی جاں بحق لاش کو سول ہسپتال ماشکیل پہنچا دیا گیا جہاں پر سول ہسپتال ماشکیل کے انچارج محمد اشرف عیسی زئی نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا یاد رہے کہ دو دن پہلے ماشکیل کے رہائشی عبدالرشید حسنی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اس وقت کوئٹہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے ماشکیل میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے