پشتونخوا ملی عوا می پارٹی کاعثمان کا کڑ کی شہا د ت پر ا حتجا جی تحریک چلا نے کا فیصلہ
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کی شہادت پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہےپشتونخواملی عوامی پارٹی کے اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع وعلاقوں میں احتجاجی مظاہروں اورجلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 9 جولائی کو موسیٰ خیل میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اسی طرح 11جولائی کو ضلع شیرانی، 12جولائی کو ژوب، 13جولائی کو قلعہ سیف اللہ، 14 جولائی کو لورالائی، 15جولائی کو دکی، 16 جولائی کو سنجاوی اور 17جولائی کو ہرنائی جب کہ باقی علاقوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔