تباہی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالیسیز ناقابل قبول ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد (گرین گوادرنیوز) رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بجٹ کے دوسرے دن عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مسترد کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار کے ابھی سے منی بجٹ جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، 15 جون کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، 15 دن گزرنے کے بعد پیٹرول 2 روپے، ڈیزل3 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 610 ارب روپے کی لیوی حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات میں باربار اضافہ کیا جائے گا، تباہی سرکارعوام پر پیٹرول لیوی لگاکرعوامی بجٹ پیش کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق حساس قیمتوں کی شرح پہلے ہی 15 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مزید مہنگی ہوگی، تباہی سرکار کی عوام دشمن معاشی پالیسیز ناقابل قبول ہیں۔