ایم ا ی آ ر سی نےبلوچستان کی قومی شاہراہوں پر حا د ثا ت کے رپورٹ جاری کردی

خضدار (گرین گوادرنیوز) ایم ای آر سی نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر گزشتہ دو ہفتوں کے روڈ حادثات کے اعداد و شمار جاری کرد یا۔380روڈ حادثات ہوئے جن میں 10افراد جاں بحق اور 508زخمی ہوئے۔ یہ حادثات این 25،این 50این 85رپورٹ کیئے گئے تفصیلا ت کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ژوب ومستونگ لک پاس سے لیکر حب بیلہ تک جون کے آخری دو ہفتوں میں 380حادثات ہوئے جن میں 508افراد زخمی اور 10مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ان زخمی اور جاں بحق افراد کو ایم ای آر سی کی ٹیم نے ریسکیو کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات این 25شاہر اہ پر ہوئے جن کی تعداد265بتائی گئی ہے۔اس حوالے عوام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کرتے ہوئے تیز رفتاری اور اوورکراسنگ سے گریز کریں۔دریں اثناء میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122کی ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قومی شاہراہوں پر حادثات کے زخمی افراد کے ریسکیو اور انہیں بروقت طبی امداد دینے کے لئے پُر عزم ہیں اور اسی تسلسل کے ساتھ زخمیوں کو طبی امداد دیکر انہیں بڑے ہسپتالوں تک پہنچانے کی خدمت سرانجام دیتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے