زیارت، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 1 زخمی

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) زیا رت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی۔لیویز کے مطا بق بد ھ کو زیا رت کے علا قے منہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد اللہ داد اور شاید خان قوم گورگیج سکنہ ضلع سبی موقع پرجاں بحق جبکہ جمال زخمی ہو گیا لیویز نے لاشوں اور زخمی کو فور ی طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلاشیں سبی روا نہ کر دی گئیں جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدکوئٹہ منتقل کر دیا گیا لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کا تعلق ضلع سبی سے ہے جوکہ مزدوری کی غرض سے زیارت کے علاقے منہ میں کام کررہے تھے مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے