عثمان خان کاکڑ انتہائی صاف گوہ اور بہادر انسعثمان خان کاکڑ انتہائی صاف گوہ اور بہادر انسان تھے، شاہد خاقان عباسی ان تھے، شاہد خاقان عباسی
مسلم باغ: پاکستان مسلم لیگ )ن(کے رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عثمان خان کاکڑ انتہائی صاف گوہ اور بہادر انسان تھے، وہ سچے معنوں میں ایک بہادر انسان اور بہادر سیاسی لیڈر تھے جس پر پوری قوم کو فخر ہے،میں نے انہیں اپوزیشن اور بطور ساتھی بھی دیکھا وہ ہمیشہ اپنے عوام، سیاسی نظریے، بلوچستان اور ملک کی بات پورے زور سے کرتے۔ان خیاالت کا اظہار انہوں نے اتوار کو مسلم باغ میں عثمان خان کاکڑ کی رہائش گاہ پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، خوشحال خان کاکڑ اور عثمان خان کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ )ن(کے اعلی سطحی وفد مسلم باغ میں عثمان خان کاکڑ کی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں سابق وزیراعظم اکستان شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک، مریم اورنگ زیب، سردار یعقوب ناصر، جمال شاہ کاکڑ، شیخ جعفر مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عثمان خان کاکڑ انتہائی صاف گوہ اور بہادر انسان تھے، وہ سچے معنوں میں ایک بہادر انسان اور بہادر سیاسی لیڈر تھے جس پر پوری قوم کو فخر ہے، میں نے انہیں اپوزیشن اور بطور ساتھی بھی دیکھا وہ ہمیشہ اپنے عوام، سیاسی نظریے، بلوچستان اور ملک کی بات پورے زور سے کرتے۔ انہوں نے کاہ کہ عثمان خان کاکڑ کی یہ خاصیت تھی کہ وہ اپنی بات پوری کرتے بدقسمتی سے ملکی سیاست میں ان جیسے لوگ کم ہیں عثمان خان کاکڑ پر محمود خان اچکزئی، ان کی پارٹی اور اہلخانہ سمیت ہم سب کو فخر ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حق، سچ اور سیدھی بات کرنے والے ہی حقیقی محب الوطن ہوتے ہیں، عثمان خان کاکڑ کی کمی ہم سب کو محسوس ہوتی رہے گی۔ ہم امید کرتے ہیں محمود خان اچکزئی اور اس کی پارٹی ایسے ہی بہادر اورنڈر نمائندوں کو ہی ایوانوں میں بھیجے گی تاکہ سچ ، حق اور بہادری سے بات ہوتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی میرے بڑے بھائی اور بزرگ ہیں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ان کی عثمان خان کاکڑ سمیت مجھ پر بھی شفقت رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موت برحق ہے اور ہر ایک نے اس کا مزہ چکھنا ہے مگر جو عزت عثمان خان کاکڑ کو موت کے بعد ملی وہ بہت بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والوں کو شاید نصیب نہ ہو۔ وہ سچے معنوں میں ایک بہادر انسان اور بہادر سیاسی لیڈر تھے جس پر پوری قوم کو فخر ہے