حکومت جلسوں سے گھبرائی ہوئی ہے ،بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت جلسوں سے گھبرائی ہوئی ہے۔ اگر آپ نے کرپشن نہیں کی تو کیوں بھاگ رہے ہیں؟ ہم اس نظام کیخلاف بھرپور احتجاج کیلئے تیار ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو اس مصیبت سے نکالیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فوج کسی ایک جماعت کا ادارہ نہیں ہوتا، عمران خان کو فوج کو ایک سیاسی بلاک کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

وہ تمام سیاستدانوں کیساتھ جیل جانے کو تیار ہیں لیکن کسی طور بھی اس نظام سے نہیں ڈریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ دن بدن بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کسی صوبے کو اس کا حصہ نہیں مل رہا ہے۔ ہر صوبے کو اس حکومت کی نالائقی کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے