وزیراعظم نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر سے ورچوئل ملاقات میں بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد: وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں فیس بک کی سرمایہ کاری، ڈیجیٹل خواندگی اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک نے بتایا فیس بک کی خون عطیہ کرنے والی مہم میں 5 ملین سے زیادہ پاکستانیوں نے سائن اپ کیا ہے، پولیو سے پاک پاکستان کے حکومت کے مقصد کے لئے فیس بک کی مکمل حمایت شامل ہے۔

وزیراعظم نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ سے ورچوئل ملاقات میں بڑھتی ہوئی آن لائن نفرت اور انتہا پسندی پر تشویش کا اظہار کیا، دونوں نے فیس بک کی رابطے کی سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور مختلف پروگراموں کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو مواقع فراہم کرنے میں فیس بک کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم اور چیف آپریٹنگ آفیسر فیس بک شرل سینڈبرگ نے 6700 خواتین کے ٹریننگ پروگرام فیس بک کے شی مینس بزنس پروگرام کے بارے میں بھی بات کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا آن لائن نفرت انگیز مواد کو روکنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، فیس بک روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے لوگوں کو غربت سے نکالا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے