میر یوسف علی خان قلندرانی کی دو ماہ بعد بازیابی، 3 ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل خضدار منتقل کردیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما میر یوسف علی خان قلندرانی، جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ تھے، بازیاب ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ خضدار کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، میر یوسف علی خان قلندرانی کو 3 ایم پی او کے تحت سنٹرل جیل خضدار منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں قانونی کارروائی اور حفاظت فراہم کی جائے گی۔ اس پیش رفت کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے قانونی عمل کی مکمل پاسداری کی توقع ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے